اسلام آباد: حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کر لی ہے جس کے نتیجے میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا، اجلاس میں گیس کے نرخ بڑھانے سے متعلق سمری میں قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023ء سے تجویز کیا گیا ہے۔
آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس کی قیمت میں اضافےکا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے، ای سی سی کی منظوری سے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط پوری ہو جائےگی۔