آنکھ کا آپریشن کرانے کے بعد آصف زرداری دبئی سے لاہور پہنچ گئے

لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری آنکھ کا آپریشن کرانے کے بعد دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔آصف زرداری چند روز قبل دبئی اپنی آنکھ کا آپریشن کرانے گئے تھے، آصف زرداری کچھ روز لاہور میں قیام کریں گے۔سابق صدر اپٹما ہاؤس پہنچ گئے جہاں وہ تقریب میں شرکت کریں گے، اس کے بعد آصف علی زرداری بلاول ہاؤس میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔آصف زرداری سے ملاقات کے دوران مختلف سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھی امکان ہے، اس موقع پر آصف زرداری سے تاجروں کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں