لاہور: ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الحمد للہ عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا، اب پی ڈی ایم کے پاس الیکشن سے بھاگلنے کا کوئی بہانہ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ! تحریک انصاف اور ق لیگ کے 186 ممبران نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی پر اعتماد کا اظہار کر کے گورنر، PDM کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ الحمدللہ عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا اور انشاءاللہ آئندہ سیاست کے فیصلے بھی صرف عمران خان کے ہی چلیں گے، اب PDM کے پاس الیکشن سے بھاگنے کا کوئی بہانہ نہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری