امریکی اخبار نے ٹائٹن کے مسافروں کے آخری لمحات کے متعلق رپورٹ شائع کر دی

نیویارک: ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والی آبدوز کے مسافر آخری لمحات میں گہرے سمندرمیں موسیقی سنتے رہے، امریکی اخبار نے ٹائٹن کے مسافروں کے آخر ی لمحات کے متعلق رپورٹ شائع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق آبدوز کے مسافروں کو سفر سے ایک روز قبل ہلکی غذا کھانے اور کافی نہ پینے کی ہدایات کی گئیں، سردی اور نمی سے بچنے کیلئے گرم ٹوپی اور موٹی جرابین پہننے کا کہا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سفر سے لطف اندوز ہونے کیلئے مسافروں کو بلوٹوتھ سپیکر پر چلانے کیلئے اپنے پسندیدہ گانے اپنے فون پر لوڈ کرنے کو بھی کہا گیا۔
امریکی اخبار نے خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی باپ بیٹے کی سفر سے قبل لی گئی تصویر بھی جاری کر دی ، شہزادہ داؤد اور سلیمان لائف جیکٹ پہنے اور دیگر حفاظتی اقدامات کئے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں