گجرات (پ۔ر) انجمن تاجران بیف قصاباں کے وفد کی گجرات پریس کلب آمد۔ نومنتخب صدر عبدالستار مرزا‘ ممبر مجلس عاملہ عرفان حفیظ کھوکھر اور دیگر کابینہ کو مبارکباد دی اور مٹھائی پیش کی۔ وفد میں صدر انجمن تاجران بیف قصاباں حاجی فاروق بشیر‘ جنرل سیکرٹری ظفر اللہ جمشید‘ سرپرست اعلیٰ محمود اختر عرف بلہ‘ سرپرست ناصر لطیف امجد‘ سید عدیل شاہ‘ ٹھیکیدار عثمان خالد‘ رضوان قصائی‘ بلا قصائی‘ منیر قصائی اور رفیع قصائی شامل تھے۔ اس موقع پر سینئر صحافی محمد یونس ساقی‘ سینئر صحافی ملک شفقت اعوان‘ سینئر نائب صدر قنبر اعجاز شاہ‘ نائب صدر سید اظہر شاہ‘ جنرل سیکرٹری سید عاصم رضا سید‘ سیکرٹری تقریبات صہیب سرور‘ ممبران مجلس عاملہ عرفان حفیظ کھوکھر‘ عاطف ایوب بٹ‘ رانا شہزاد‘ شامی کٹھانہ‘ خرم پرنس‘ شیخ محمد ادریس‘ ذوالفقار علی باجوہ‘ مبین الرحمان‘ و دیگر بھی موجود تھے۔

صدر انجمن تاجران بیف قصاباں حاجی فاروق بشیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ نیا مذبحہ خانہ احسن اقدام ہے ہمارے مطالبات پر کئی بنیادی سہولیات فراہم تو کر دی گئی ہیں مگر ابھی بھی کئی معاملات التواء کا شکار ہیں انشاء اللہ اُمید ہے انتظامیہ اِنہیں بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی انہوں نے کہا کہ نئی مذبحہ خانے میں عوام کی صحت و صفائی کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے اس وقت ضلع گجرات میں پانچ سو کے لگ بھگ رجسٹرڈ بیف کے قصاب موجود ہیں جبکہ شہر گجرات میں انکی تعداد 150 کے قریب ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ قصاب اس کے علاوہ ہیں۔ ٹھیکیدار عثمان خالد نے کہا کہ عبدالستار مرزا نے ہمیشہ نڈر اور بے باک صحافت کر کے عوام میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے گجرات پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے۔ بلاشبہ پریس کلب کے جمہوری میں بھاری اکثریت سے کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عبدالستار مرزا اور انکی ٹیم جس طرح شہر کے ہر طبقے میں یکساں مشہور ہے ایسے ہی وہ پریس کلب کے ممبران میں بھی اپنا الگ مقام رکھتے ہیں اُمید کرتے ہیں کہ نومنتخب صدر پریس کلب عبدالستار مرزا‘ ممبر مجلس عاملہ عرفان حفیظ کھوکھر اور دیگر کابینہ کے اراکین کی قیادت میں پریس کلب شہریوں کے مسائل کو اپنے قلم کی طاقت سے ایوانوں میں بیٹھے احکامِ بالا تک پہنچاتا رہے گا۔ صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا نے کہا کہ گجرات کی صحافی برادری عوامی مسائل کے حل کیلئے پہلے بھی تمام طبقات کی آواز رہی ہے انشاء اللہ موجودہ ٹیم بھی انجمن تاجران بیف قصاباں سمیت تمام تنظیموں کے بنیادی مسائل کو اجاگر کر کے انہیں حل کروانے کیلئے اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھائے گی۔