لاہور: انسان اور جانور بلا خوف و خطر مل جل کر رہنے لگیں تو کیسا رہے گا، جنگل میں 2 انسانوں کو دیکھ کر حیرت انگیز طور پر ایک ریچھ بھی پش اپس لگانے لگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں 2 لوگ کسی جنگل میں ورزش کر رہے ہیں جب کہ ان کے عقب میں ریچھ درخت کی شاخ کو پکڑ کر پش اپس لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ورزش کرنے والوں کا دھیان اتنے قریب موجود ریچھ کی طرف نہیں گیا، اور دونوں اپنی مشق میں مگن رہے۔ یہ بھی حیران کن ہے کہ ریچھ نے ان پر حملہ نہیں کیا۔ اس ویڈیو کو تاحال 28 ملین بار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، ویڈیو کہاں بنائی گئی ، گذشتہ ہفتے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں کوئی معلومات نہیں دی گئی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی
- عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
- شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار شہید
- سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی: عطاء تارڑ
- اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل