ابوجا: نائیجیریا میں ایک ایسی برادری موجود ہے جس کی خواتین اور مرد الگ الگ زبانیں بولتے ہیں،یہ برادری نائیجیریا کی کراس ریور سٹیٹ میں رپائش پذیر ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس برادری کا نام ’ اوبانگ‘ ہے ۔ مرد اور عورتیں اپنی گفتگو کے جملے اپنے حساب سے بناتے ہیں۔مثلاً کپڑوں کے لیے مرد ’نکی‘ کا لفظ استعمال کرتے ہیں جبکہ خواتین ’اریگا‘ کا، ’کچی‘ کا مطلب مردوں کیلئے درخت ہے جبکہ عورتیں اسے ’اوکوینگ‘ بولتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اوبانگ مرد اور خواتین ایک دوسرے کی باتیں بخوبی سمجھتے ہیں کیونکہ لڑکیاں اور لڑکے اپنے والدین کے ساتھ ہی رہتے ہیں اس لیے وہ دونوں زبانیں سیکھ جاتے ہیں ۔آج جیسے جیسے انگریزی زبان نائیجیریا کے نوجوانوں کی زندگیوں میں داخل ہوتی جا رہی ہے ، اوبانگ زبانیں خطرے سے دوچار ہیں، کیونکہ یہ صرف بولیاں ہیں، اس لیے ان کی اگلی نسل میں منتقلی کا انحصار بڑوں کے سکھانے پر ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری