ویانا: یورپی یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور یورپی یونین نے مسودہ تیارکر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یورپی یونین کے حکام کا حوالہ دے کر کہا کہ حتمی مسودے کی تیاری میں چار دن لگے جس کے بعد یہ مسودہ ایرانی اور امریکی وفود کے سامنے رکھا جائے گا۔ اس مسودے پر مزید کوئی مذاکرات نہیں ہونگے اور نہ ہی کسی فریق کی جانب سے اس مسودے میں تبدیلی کی جائے گی۔ایٹمی معاہدے کی بحالی پر بات چیت کے لیے ایرانی اور امریکی وفود پہلے ہی ویانا پہنچ چکے ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری