اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان صارفین کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے کہ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست سی پی سی اے نے دائر کی جو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ ستمبر میں پانی سے36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی۔
واضح رہے کہ حکومت نےچند روز قبل ہی پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کیا ہے۔ اس پر بجلی کی قیمت مزید بڑھنے سے غربت کی چکی میں پستی عوام کی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی
Load/Hide Comments