کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کر دیا ہے۔پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ مذکورہ متنازعہ ترامیمی آرڈینس کا نفاذ عمران خان کی جانب سے اپنی نااہلی، نالائقی اور جرائم کی پردہ پوشی کی ناکام کوشش ہے۔ ملک کا آئین ہر شہری کو حکومتی کارکردگی پر اپنی رائے قائم کرنے اور اس کے اظہار کا حق دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہیں۔ جھوٹی خبروں کی روکتھام کی آڑ میں آزادیِ اظہار و صحافت کو قید کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں فیک نیوز مافیا کے سب سے بڑے سرغنہ بذاتِ خود خان صاحب ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خلاف ان کی جماعت ہر فورم پر مزاحمت کرے گی۔ حکومت آزادیِ اظہار اور صحافت کا گلا دبانے سے باز آجائے، متنازعہ آرڈیننس کو فوری طور واپس لیا جائے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- اٹلی: سات منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، 12 زخمی
- صدر بائیڈن کے قرض سے متعلق بل پر دستخط، امریکا دیوالیہ ہونے سے بچ گیا
- عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت، ٹرمپ کومبارکباد دینا مہنگا پڑگیا
- مال بردار ٹرک دریائے نیلم میں جاگرا،4 افراد جاں بحق
- پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج