لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ہے، بلاول کو شہباز شریف نے عید کی مبارک باد دی۔بلاول نے بھی شہباز کو عید کی مبارک باد دی اور شہباز شریف کو حمزہ شہباز کے لئے بھی عید کی مبارک باد کا پیغام دیا۔پی پی چیئر مین بلاول بھٹو اور لیگی صدر شہبازشریف کا حکومت کے عوام دشمن اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، عوامی ایشوز کو اسمبلی کے فلور پر بھرپور اندازسے اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماوں کے درمیان پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، عوامی ریلیف کے لئے اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور اندازسے ایشوز اٹھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔چند دن پہلے مولانا فضل الرحمن اورشہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوچکاہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی
- عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
- شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار شہید
- سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی: عطاء تارڑ
- اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل