کراچی: شہر اقتدار کا سیاسی درجہ حرارت مزید گرم ہو گیا، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر ناراض ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزراء سے استعفی لے لیے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو اہم کی سینئر قیادت نے آج رات ہی اہم ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جو کچھ ہی دیر بعد شروع ہو جائے گا، کہا جا رہا ہے کہ آج رات ہی ایم کیوایم وفاقی حکومت میں رہنے یا نا رہنے کا فیصلہ کر لے گی کیونکہ وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی نے اپنے استعفی جمع کرا دیئے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے بیشتر رابطہ کمیٹی ارکان بہادر آباد مرکز پہنچ گئے، تمام ارکان کی شرکت مکمل ہوتے ہی اجلاس شروع ہوجائے گا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن میں حلقہ بندیوں بارے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے مطالبہ مسترد ہونے کے بعد ایم کیو ایم قیادت کی جانب سے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments