اسلام آباد: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور صوبے میں حالیہ سیلاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ آبادی کی بحالی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے موثر اقدامات کریں۔چیئر مین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے عمران خان کی بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی اور باقاعدگی سے پیروی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری