بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے اکثر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

نئی دہلی: جنوبی ایشیا کے اکثر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں تیس روزے پورے ہونگے اور 3 مئی کو عید ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ممالک میں 30 روزے مکمل ہوگئے ہیں ، وہاں پیر کو عید منائی جائے گی، ملائیشیا، برونائی اور ہانگ کانگ سمیت مشرق بعید کے ممالک میں بھی پیر کو عید منانے کا اعلان کر دیا گیا، وہاں 29 روزوں کے بعد عید کا اعلان کیا گیا۔ترکی، لبنان، فلسطین، سنگاپور اور آسٹریلیا میں بھی پیر کو عید ہوگی، افغانستان میں عید منائی گئی جہاں گزشتہ روز چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں