بھارت کا کوئی ایسا باؤلر نہیں جس کا مخالف ٹیموں پر خوف ہو: احمد شہزاد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ بھارت کا کوئی ایسا فاسٹ باؤلر نہیں جس نے مخالف ٹیمز کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا ہو۔مقامی یوٹیوب پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے ہندوستانی باؤلرز کے حوالے سے اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد بھارتی باؤلرز کی بے عزتی کرنا نہیں لیکن وہاں ایسا فاسٹ باؤلر نہیں جس نے مخالف ٹیمز کے ذہنوں میں خوب پیدا کیا ہو۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس جسپرت بمہرا، رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون جیسے اچھے گیند باز ہیں لیکن کوئی باؤلر ایسا نہیں جس کا خوف ہو اور دیگر ٹیمز ان کے سامنے کھیلنے سے ڈرتی ہوں۔قومی ٹیم کے سب سے زیادہ خطرناک باؤلر کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ شعیب اختر کے علاوہ کسی اور باؤلر کو یاد نہیں کرسکتا، کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں انکا سامنا کرنے کا موقع ملا، انکے خلاف ریوس سوئنگ کھیلنا بہت مشکل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں