تحریک انصاف کا چیئرمین کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا، تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی، سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام، انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے۔
واضح رہے کہ سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں حقائق چھپانے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اور عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
عدالتی حکم کے بعد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا اور پولیس انہیں لیکر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں