جاپان : مال بردار بحری جہاز الٹنے سے 2افراد لاپتہ

ٹوکیو : جاپان میں مال بردار بحری جہاز الٹنے سے 2افراد لاپتہ ہوگئے تاہم 3افراد کو بچا لیاگیا۔
خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ رات جاپان کے صوبہ واکا یاما کے ساحل کے قریب ایک جاپانی مال بردار جہاز ازومی مارو لائبیریا میں کارگو جہاز سے ٹکرا کر الٹ گیا ۔
رپورٹس کے مطابق جاپانی ساحلی محافظوں نے لائبیریا میں کارگو جہاز کی طرف سے ہنگامی کال کے بعد کارروائی کرتے ہوئے حادثے کا شکارہونے والے جہاز کے عملے کے 3ارکان کو بچا لیا تاہم 2افراد لاپتہ ہیں جن کی تلا ش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں