ٹوکیو: جاپان میں ایک مشہور آتش فشانی چٹان جو قاتل پتھر کے نام سے مشہور ہے اچانک دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی، مقامی باشندوں کے خیال کے مطابق چٹان کو عورت کی روح نے دو ٹکڑے کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی باشندے اس وقت خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے جب انہیں پتہ چلا کہ مشہور آتش فشانی چٹان دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ معاملہ اتنی سنجیدگی اختیار کر گیا کہ مقامی تو مقامی، قومی حکومت بھی ہنگامی اجلاس بلانے پر مجبور ہو گئی۔اس قاتل پتھر کے ساتھ مختلف توہمات اور کہانیاں وابستہ ہیں، چٹان کے ٹوٹنے کی وجوہات تو سامنے نہیں آ سکیں تاہم لوگوں میں یہ بات مشہور ہو رہی ہے کہ اس پتھر میں شہنشاہ ٹوبا کے قتل میں شریک عورت تمامو نومائے کی بدروح مقیم تھی جس نے چٹان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- اٹلی: سات منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، 12 زخمی
- صدر بائیڈن کے قرض سے متعلق بل پر دستخط، امریکا دیوالیہ ہونے سے بچ گیا
- عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت، ٹرمپ کومبارکباد دینا مہنگا پڑگیا
- مال بردار ٹرک دریائے نیلم میں جاگرا،4 افراد جاں بحق
- پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج