جنوبی کوریا : ڈیپارٹمنٹل سٹور میں چا قوحملے میں ایک شخص ہلاک

سیئول : جنوبی کوریا کے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں چا قو حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حملہ سیئول سے 20 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک سب وے سٹیشن کے قریب پیش آیا جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے پہلے راہگیروں پر گاڑی چڑھائی ، پھر ڈیپارٹمنٹل سٹور میں چاقو کے وار کرتا چلا گیا ، پولیس کی گاڑی کے نیچے آ کر 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔پولیس کے مطابق چاقو حملے سے زخمی ہونے والے 9 افراد کی حالت نازک ہے، ملزم ذہنی مریض ہے کیونکہ اس نے حراست میں لیے جانے کے بعد ناقابل فہم بیانات دئیے ہیں ۔پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں