لاہور: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹیوں اور اہلیہ کے ہمراہ پیغام شیئر کر کے سب کے دل جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے دیگرممالک کی طرح پاکستان میں بھی 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی پانچوں بیٹیوں اور بیوی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت پیغام دیا ہے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آپ میں کائنات کی پرورش کرنے کی طاقت ہے۔ آپ اسے زندہ، مزید رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں۔ 5 شاندار بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں خواتین میں دنیا کو چلانے کی اور اسے بدلنے کی طاقت ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آئیں اس دن کو روزانہ منائیں اور انہیں سپورٹ کریں۔ خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی
- عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
- شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار شہید
- سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی: عطاء تارڑ
- اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل