خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.9 ریکارڈ

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 227 کلو میٹر گہرائی میں بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں