راجن پور: فاضل پور میں مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

راجن پور: فاضل پور میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل فاضل پور میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹنے سے 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو راجن پور کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ انڈس روڈ فاضلپور کے قریب سخی سرور سے آنے والے زائرین کی بس الٹ گئ، ریسکیو 1122 نے “21” افراد کو ریسکیو کرکے ہاسپٹل منتقل کردیا، اس افسوس ناک واقعہ میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگے، ریسکیوآپریشن جاری ہے
زائرین کی بس سخی سرور سے جیکب آباد سندھ جا رہی تھی کہ فاضل پور کے قریب حادثہ پیش آیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ اور فاضل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں