رمضان شوگر ملز ریفرنس: نیب کی شہباز شریف کی بریت کی درخواست کی مخالفت

لاہور: نیب نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی۔ نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر احتساب عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔نیب کے مطابق رمضان شوگر ملز ریفرنس ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، رمضان شوگر ملز کے لیے نالہ فاسٹ ٹریک پر بنایا گیا، ممبر صوبائی اسمبلی رحمت اللہ کے دیگر ترقیاتی اسکیموں کی بجائے صرف نالے بنانے پر کام کیا گیا، نالہ بنانے والوں کو سی ایم ہاؤس سے کام ہنگامی بنیادوں پر کرنے کے احکامات دئیے گئے، نالہ تعمیر ہونے کے وقت شہباز شریف فیملی کے افراد اس کے ڈائیریکٹر تھے۔ احتساب عدالت سے استدعا ہے کہ شہباز شریف کی بریت کی درخواست کو خارج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں