ماسکو: روسی شہر پرم کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ حملہ آور گولیاں چلاتے ہوئے عمارت میں داخل ہوا، جانیں بچانے کیلئے طلبا نے پہلی منزل سے چھلانگیں لگا دیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلبا و طالبات کی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کو گرفتار کر لیا، حملہ آور بھی اسی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ پولیس نے حملہ آور طالبعلم کی شناخت ظاہر نہیں کی نہ ہی حملے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری