کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا استحکام کی جانب سفر جاری ہے۔
جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر روپیہ ڈالر کے سامنے اوپر جاتا نظر آرہا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک روپے 19 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 220.75 روپے کا ہو گیا۔
ستمبر سے اب تک انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 روپے سے زائد کمی ہوچکی ہے جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2300 ارب سے زائد روپے کی کمی ہوئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف پیکیج کی بحالی کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے قرض ملنے اور کئی قرضوں کی ری شیڈیولنگ کے امکانات ہیں۔
Load/Hide Comments