گجرات (پ۔ر) ریڈیو آواز ایف ایم 105اور آواز نیوز کی ٹیم کی گجرات پریس کلب آمد۔ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونیوالے نومنتخب صدر عبدالستار مرزا اور انکی کابینہ کو مبارکباد دی ریڈیو آواز نیوز کے چیف ایگزیکٹو مرزا محمد نعیم کی طرف سے ڈائریکٹر ریڈیوآواز مرزامحمد احتشام‘ چیف آپریٹنگ آفیسرفیصل فاروق‘ چیف فنانس آفیسرحافظ طاہر پرویز‘ مینیجر نبیل احمد‘ آکاش نیازی اور علی رضا ایڈووکیٹ نے صدر پریس کلب عبدالستار مرزا کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی سید نوید حسین شاہ‘ جنرل سیکرٹری عاصم رضا سید‘ نائب صدر سید اظہر شاہ‘ سیکرٹری تقریبات صہیب سرور‘ ممبر مجلس عاملہ جلال الدین کرامت‘ ارشد بٹ‘ شامی کٹھانہ‘ حکیم شہباز الحسن‘ ذوالفقار علی باجوہ‘ عامر بیگ مرزا و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر ریڈیوآواز مرزا احتشام‘ نے ریڈیو آواز کے چیف ایگزیکٹو مرزا محمد نعیم کی طرف سے ریڈیو آواز آفس کے دورہ کی بھی دعوت دی جسے صدر گجرات پریس کلب نے قبول کر لیا اس موقع پر ڈائریکٹر ریڈیوآواز احتشام مرزا‘ چیف آپریٹنگ آفیسرفیصل فاروق‘ چیف فنانس آفیسرحافظ طاہر پرویز‘ مینیجر نبیل احمد اور ایڈووکیٹ علی رضانے کہا کہ عبدالستار مرزا اور انکی ٹیم کا پریس کلب کی قیادت سنبھالنا خوش آئند ہے عبدالستار مرزا اور انکے ساتھیوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ عبدالستار مرزا نے ہمیشہ اپنے قلم کی طاقت کا بھرپور اور صحیح استعمال کیا ہے جس پر ضلع گجرات کے باسی انکو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اُمید کرتے ہیں کہ پریس کلب کے ممبران شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنے زورِ قلم سے عوامی خدمت مشن جاری رکھیں گے انشاء اللہ ریڈیو آواز 105 ہر معاملے میں مد و معاون ثابت ہو گا الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جانا اور شفاف انداز میں پولنگ ہونا ہی اداروں کی مضبوطی کا باعث بنتا ہے بلاشبہ اس عمل سے گجرات پریس کلب کی عزت میں مزید اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عبدالستار مرزا نے اپنے کردار اور عمل سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ گجرات کی صحافت کی کمان بہت احسن طریقے سے نبھا سکتے ہیں اسی لئے پریس کلب کے ممبران نے انکو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا عبدالستار مرزا اور انکی ٹیم نے ہمیشہ اوورسیز کے مسائل کو اجاگر کیا ہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی پریس کلب کی نو منتخب کابینہ و اراکین اوورسیز کے دست و بازو بنیں گے۔