ساہیوال: ساہیوال کے علاقے نور شاہ میں گھریلو جھگڑے پر دیور نے بھابھی پر بدترین تشدد کیا، گلی میں گھسیٹتا رہا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم عبدالرحمان نے اپنی بھابھی پر تھپڑوں اور ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کیا لیکن تھانہ نورشاہ پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم کی کوئی شنوائی نہیں کی۔ایس ایچ او تھانہ نورشاہ کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کا گھریلو معاملہ پر جھگڑا ہوا جس پر دیور نے بھابھی کو سرعام گلی میں تشدد کیا۔ دونوں پارٹیوں کی طرف سے درخواستیں موصول ہو گئی ہیں جس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی اس کیس میں عدم دلچسپی کی وجہ سے ملزم فرار ہو چکا ہے، بھابھی پر سرعام تشدد کرنے والے دیور کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کر سکی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی
- عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
- شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار شہید
- سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی: عطاء تارڑ
- اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل