اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد کی ایف 8 کچہری پہنچا دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر کی عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے۔
کمرہ عدالت میں موجود تفتیشی افسر نے عدالت میں مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروا دیا، پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments