ریاض:سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے کرپشن کے میگا سکینڈل پر5غیر ملکیوں سمیت32 افراد گرفتار کرلئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے عہدیداروں، پولیس اور دوسرے سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کی جارہی تھی،انسداد بدعنوانی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروباری افراد، سرکاری ملازمین اور غیر ملکی عناصر پر مشتمل اس کرپٹ مافیا نے مجموعی طور پر مختلف ذرائع سے 11 ارب 50 کروڑ ریال کی رقم بیرون ملک منتقل کی۔اس کیس میں 5 غیر ملکی عناصر کو بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 90لاکھ ریال برآمد کیے گئے ، وہ یہ رقم بینک کے ذریعے بیرون ملک بھیجنا چاہتے تھے ۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی شروع
- آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے: شاہ محمود
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا