سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند آج دیکھا جائے گا

ریاض: سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے آج شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس سال عید الاضحیٰ 28 جون بروز بدھ کو ہونے کا قوی امکان ہے جس کے لیے سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے آج شام ذو الحجہ کا چاند دیکھیں اور نظر آنے پر شہادتیں قریبی دفاتر میں درج کرائیں۔
سعودیہ اور مصر سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور عیدالاضحی 28 جون کو متوقع ہے۔
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند بغیر ٹیلی اسکوپ بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی سکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی، چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں