سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار 815 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی دن رہا اور دن کا اختتام 419 پوائنٹس کمی کے بعد 47 ہزار 808 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
دوسری جانب ایم ایس سی آئی نے پاکستان کے مزید 15 اسٹاکس کو فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں اب پاکستان کے 58 کمپنیاں شامل ہوگئی ہیں، ایم ایس سی آئی کے فیصلے کا نفاذ یکم ستمبر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں