شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف فردِ جرم عائد ہونے سے متعلق سماعت ہوئی،شہباز گِل کے وکیل اور سپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔
عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں