راولپنڈی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں پاک فوج کی آُپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا، انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں صدر مملکت اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطے اور ملکی سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔صدر مملکت کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ سائبر سکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، ملکی سلامتی کیلئے اس کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی
- عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
- شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار شہید
- سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی: عطاء تارڑ
- اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل