اسلام آباد: امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کے حملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے امریکی حکام سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے کہا کہ 30 جولائی کو عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کے ذریعے حملے کے بارے میں معلوم ہوا، واشنگٹن میں ہمارے سفارت خانے نے امریکی حکام سے یہ معاملہ اٹھایا۔زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ واقعے کے بعد قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے، انہیں کچھ معمولی چوٹیں آئیں لیکن وہ ٹھیک ہو رہی تھیں، متعلقہ امریکی حکام کو شکایت درج کرا دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق امریکی حکام کے ساتھ واقعے کی مکمل تحقیقات اور عافیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کی بات کی گئی، قونصل جنرل کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال ہو۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی شروع
- آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے: شاہ محمود
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا