لندن: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی لیڈروں سے ملاقاتوں میں پاکستان کا تشخص ایک بااعتماد شراکت دار کے طور پر پیش کیا، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر فخر ہے اس نے بڑے تحمل کے ساتھ پی ٹی آئی حمایتیوں کی جانب سے حراساں کرنے کا مقابلہ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ نیویارک میں عالمی رہنمائوں اور مختلف عالمی فورمز پر موثر انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا اور یہ شاندار ٹیم ورک کی بدولت ہی ممکن ہو سکا ،وہ خاص طور پر بلاول بھٹو،مریم اورنگزیب اورشیری رحمان کی سخت محنت اور تعاون کو سراہتے ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک سے خراب ہوئے خارجہ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حمایتیوں کے جانب سے حراساں کرنےکا بڑے تحمل اور سکون سے مقابلہ کیا مریم اورنگزیب نے حراساں کرنے اور کرانے والوں کا بدنما چہرہ بے نقاب کیا ہمیں مریم اورنگزیب پر فخر ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری