عالیہ اور رنویر کی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کا ٹیزر جاری

ممبئی: عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی آنے والی بالی وڈ فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کا ٹیزرجاری کردیا گیا۔کرن جوہر کے بالی وڈ میں 25 برس مکمل ہونے کے جشن میں راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ٹیزر کو جاری کردیا گیا، ایک منٹ 19 سیکنڈ کے اس ٹیزر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس فلم میں بھی کرن جوہر کی دیگر فلموں جیسا سٹائل دیکھنے کو ملا ہے ۔اس ٹیزرمیں کوئی بھی ڈائیلاگ موجود نہیں تاہم اس کے بیک گراونڈ میوزک اسی فلم کے کسی گانے کا معلوم ہو رہا ہے، ٹیزر میں عالیہ اور رنویر سنگھ کا رومانس، بڑے سیٹ ، ساڑھیاں ، روایتی بھارتی خاندان رسم و رواج اورڈانس کو دیکھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں