کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بھی ایک اہلکار شامل ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر بازار سے گزری تو پاس کھڑی موٹر سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔ نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحقیقاتی ادارے شواہد اکھٹے کر کے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments