قمر زمان کائرہ صرف سیاستدان ہی نہیں بلکہ ہمارے ضلع کا فخر و مان ہیں. صحافی محمد یونس ساقی

گجرات (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صوبائی صدر چوہدری قمر زمان کائرہ کی گجرات پریس کلب آمد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد یونس ساقی نے کہا کہ قمر زمان کائرہ صرف سیاستدان ہی نہیں بلکہ ہمارے ضلع کا فخر و مان ہیں انتخابی سیاست میں آنے کے بعد خود کو ہر طرح کی آلائشوں اور کرپشن سے پاک رکھا قمر زمان کائرہ تمام وسائل رکھنے والی بڑی وزارتوں کے وزیر بھی رہے ایک وقت میں ان کے پاس 8 وزارتیں رہیں لیکن اُن کے دامن پر کرپشن کا کوئی بھی دھبہ نہیں چوہدری قمر زمان کائرہ کا پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں میں ایک خاص مقام ہے لوگ اِنہیں اور ان کے ساتھیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں گجرات پریس کلب کے ساتھ انکی دس سالہ وابستگی ہے جو آج بھی قائم ہے یہی وجہ ہے کہ گجرات پریس کلب کے قلمکار پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں سے لیکر پارٹی چیئرمین کی آمد پر گہری صحافتی نظر رکھے ہوئے ہیں گجرات کے صحافی جرات مند اور دلیر بھی ہیں جو وزرائے اعظم‘ وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات کرنے سے بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے اقتدار ہو یا اپوزیشن گجرات کے میڈیا نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی آواز بلند کرکے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا نے کہا کہ گجرات کا میڈیا اپنے فرائض سے کبھی غافل نہیں رہا چاہے وہ سیاسی جماعتوں کی تحریکیں ہوں‘ جلسے ہوں‘ جلوس ہوں یا ورکرز کنونشن ہوں یہاں کے صحافیوں نے غیر جانبدار رہ کر اِن کی کوریج کی ہے انشاء اللہ گجرات پریس کلب کی نئی ٹیم اپنے سینئرز کی قائم کردہ روایات کی روشنی میں اِس سفر کو جاری رکھے گی گجرات کے صحافی مثبت صحافت کے قائل ہیں وہ اپنا فرض ادا کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں