لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لاہور میں ایکسائز پولیس کے اہلکاروں نے روک لیا۔رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور کے لبرٹی چوک سے گزر رہے تھے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا۔بابراعظم کی گاڑی پر ٹیکس کی ادائیگی کا ٹوکن چسپاں دیکھ کر عملے نے قومی کپتان بابر اعظم کو قانون کی پیروی کرنے پر سراہا۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تفریق کے ڈیوٹی انجام دینا اور چیکنگ کرنا قابل تعریف ہے، اس موقع پر بابر اعظم نے مداحوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔یاد رہے کہ لاہور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- اٹلی: سات منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، 12 زخمی
- صدر بائیڈن کے قرض سے متعلق بل پر دستخط، امریکا دیوالیہ ہونے سے بچ گیا
- عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت، ٹرمپ کومبارکباد دینا مہنگا پڑگیا
- مال بردار ٹرک دریائے نیلم میں جاگرا،4 افراد جاں بحق
- پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج