اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم و چئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو منظور کر لیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج کامران بشارت مفتی نے درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو کنفرم کردیا اور انہیں 5 ،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج کیے گئے تھے جس میں وہ عبوری ضمانت پر تھے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری