لاہور: الیکشن کمیشن نے لاہور میں کنوٹمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹر لسٹیں اور پولنگ سکیم جاری کر دیں۔ لاہور کی بیس وارڈز میں 5 لاکھ 99 ہزار 397 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔لاہور کی 20 وارڈز کی خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 541 ہے۔ والٹن بورڈ میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 94 ہے۔ لاہور کینٹ بورڈ میں ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 3 ہے۔ لاہور کے دو کنٹومنٹ بورڈ کے الیکشن کے لیے کل 357 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔والٹن بورڈ میں 236 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں 184 مشترکہ ہونگے۔ لاہور کینٹ بورڈ میں کل 121 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں87 مشترکہ ہونگے۔ لاہور کے دو کنوٹمنٹ بورڈ میں 1082 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ والٹن بورڈ میں 726 جبکہ کینٹ بورڈ میں 336 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ لاہور کی 20 وارڈز میں پولنگ کا عمل 12 ستمبر کو ہوگی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟