لاہور:حکومت پنجاب نے لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا۔محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون 7 مئی تک نافذ رہے گا۔ علامہ اقبال ٹاون، عزیز بھٹی، داتا گنج بخش، گلبرگ ٹاون اور لاہور کینٹ میں مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ شہریوں کے ان علاقوں میں داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔ سماجی و مذہبی تقریبات کا انعقاد بھی ممنوع ہو گا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر سے ہلاکتیں جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک سو اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہزار ایک سو سترہ ہو گئی ہے۔کورونا سے متاثر 4826 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 698 ہوگئی ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟