مجھے یقین ہے مارچ، اپریل میں الیکشن ہو جائیں گے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے مارچ یا اپریل میں الیکشن ہو جائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہ بری طرح پھنس چکے ہیں، آئی ایم ایف نہیں آئے گا۔
عمران خان نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال بارے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا، پارٹی ترجمانوں کااجلاس زمان پارک میں عمران خان کے زیرصدارت ہو گا۔اجلاس میں کراچی، حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا، پارٹی ترجمان آئندہ سیاسی بیانیے کے حوالے سے متعدد تجاویز کا جائزہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں