محمد علی سدپارا کا عالمی ریکارڈمنظور، راشد نسیم نے چایئنیز کنگفو ماسٹر کو شکست دیدی

کراچی: قومی ہیروکوہ پیما محمد علی سدپارا کیلئے بنایا جانے والا ریکارڈ گینز ورلڈ ریکارڈ نے منظور کر لیا، مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چایئنیز کنگفو ماسٹر کو شکست دے دی۔

چائنہ کے کنگفو ماسٹر نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 14 تاش کے پتوں کو نن چکو کی مدد سے بوتل کو گرائے تھے، راشد نسیم نے 19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا اور واضح فرق کے ساتھ نن چکو کیٹیگری میں 7 واں عالمی ریکارڈ اپنی نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات اپنے ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں