مسلم لیگ ق کا ہنگامی اجلاس، پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل

لاہور: مسلم لیگ ق نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل دی۔
مسلم لیگ ق کا ہنگامی اجلاس چودھری شجاعت حسین کی صدارت میں منعقد ہوا، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے گزشتہ رات دئیے گئے بیانات کا نوٹس لیا گیا، بیان کا جائز ہ لینے کے بعد ان کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مسلم لیگ ق کے اجلاس میں پرویز الٰہی کی رکنیت معطل کرکے 7 دن میں جواب طلب کر لیا گیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم نہیں کر سکتا، پارٹی نے چودھری پرویز الٰہی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں