لاہور: پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل کی جانب سے ان کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی گئی اور لکھا گیا کہ میرے والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں یوسف جمیل نے مزید لکھا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔بعد ازاں عالم دین کے بیٹے کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ری ٹوئٹ کرایا گیا ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری