گجرات (پ۔ر) معروف نیوز اینکر نجم الحسن باجوہ (جلالپور جٹاں)کی گجرات پریس کلب آمد۔ صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا اور کابینہ کو الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وقت کے دھارے کے ساتھ پرنٹ میڈیا کے بعد الیکٹرانک میڈیا نے بھی اپنے کردار کو منوایا ہے اور اب الیکٹرانک میڈیا کے بعد ڈیجیٹل میڈیا نے صحافت کو نیا رُخ دے دیا ہے ایسے میں وہی افراد کامیاب رہ سکتے ہیں جو وقت کی تبدیلی کے ساتھ خود کو اپ گریڈ کر کے نئے رموز کو اپنائیں گے
‘گجرات پریس کلب کی عالیشان عمارت ہے اور یہاں کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت اور جاندار صحافت کی ہے اِسی وجہ سے دریائے چناب اور دریائے جہلم دو دریاؤں کے درمیان صحافت کے حوالے سے گجرات کا نام جانا پہچانا جاتا ہے۔ گجرات میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ زیادہ تر صحافی اپنے کام سے ہر لحاظ سے کمیٹڈ ہیں اور اِنکا اوڑھنا بچھونا بھی صحافت ہی ہے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان کسی بھی بڑے واقعہ کی بریکنگ ہو تو گجرات کے جرنلسٹ سب سے زیادہ ایکٹو نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں لاہور‘ اسلام آباد کے سینئرز بھی سراہتے ہیں اُمید کرتے ہیں کہ گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران و ممبران صحافت کے بنیادی اصولوں پر چلتے ہوئے عوامی مسائل کو اُجاگر کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر سینئر صحافی راجہ ریاض راسخ‘ جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب عاصم رضا سید‘ سیکرٹری فنانس مدثر اقبال‘ سیکرٹری تقریبات صہیب سرور‘ ممبران مجلس عاملہ عرفان حفیظ کھوکھر‘ شاہد رسول‘ خرم پرنس‘ مرزا محمد یونس‘ ذوالفقار علی باجوہ و دیگر موجود تھے۔
Load/Hide Comments