مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی، صیہونی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی کے دوران صیہونی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا، فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق 32 سالہ رابی ارافا کو سرمیں گولی ماری گئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو بھی اسرائیلی فورسزنے جینن شہرمیں 1 فلسطینی کو شہید اور 3 کوزخمی کردیا تھا۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 115 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔