ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شیراز افتیاز آف پیرو شاہ اور سید سلیمان شاہ کی گجرات پریس کلب آمد

گجرات (پ۔ر) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شیراز افتیاز آف پیرو شاہ اور سید سلیمان شاہ کی گجرات پریس کلب آمد۔ نو منتخب صدر عبدالستار مرزا کو الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور مبارکباد دی۔

گجرات: چوہدری شیراز افتیاز پیرو شاہ‘ سید سلیمان شاہ صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا کو الیکشن جیتنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر رہے ہیں‘ جنرل سیکرٹری عاصم رضا سید‘ عاطف ایوب بٹ‘ صہیب سرور‘ سیف اللہ طاہر بھی موجود ہیں (فوٹو: GPC)

اس موقع پر چوہدری شیراز افتیاز آف پیرو شاہ نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے سینئرز کی بہترین حکمت عملی سے پر امن جمہوری الیکشن پراسس مکمل ہوا جس کو سیاسی و سماجی حلقوں میں بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔ بلاشبہ نومنتخب صدر عبدالستار مرزا اور انکی کابینہ نے اتنی بھاری لیڈ سے الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں گجرات پریس کلب کے ممبران کے دلوں میں بستے ہیں اِسی وجہ سے ممبران نے اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے عبدالستار مرزا کو پریس کلب کی کمان دی ہے۔ چوہدری شیراز افتیاز نے کہا کہ سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اِسی لئے سب سے زیادہ سیاسی ڈیروں پر گجرات پریس کلب کے الیکشن کو پذیرائی مل رہی ہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ عبدالستار مرزا اپنے سینئرز کی روایات کو جاری رکھتے ہوئے اپنے قلم کی طاقت کو ظالم کے خلاف استعمال کرتے ہوئے مظلوم کی بھرپور داد رسی کریں گے۔ سید سلیمان شاہ نے کہا کہ عبدالستار مرزا اور انکے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ گجرات پریس کلب اپنے ممبران کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں