میانمار میں اقتدار پر قابض فوج نے رواں برس ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیے

برما: میانمار میں اقتدار پر قابض فوج نے رواں برس ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیے، آمر حکمران کی ایمرجنسی میں بھی 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں آن سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹنے والی فوج نے رواں ماہ اگست میں انتخابات کروانے کا کہا تھا، تاہم اب آمر حکومت نے انتخابات سے انکار کرتے ہوئے ایمرجنسی میں 6 ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے۔میانمار کی فوج نے فروری 2021ء میں آن سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا، آمر حکمران نے آن سان سوچی سمیت ان کی سیاسی جماعت کے زیادہ تر کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈال دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں